
وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست اتنی کمزور نہیں کہ بلیک میل ہوجائے۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 50 ہزار یا 1 لاکھ بندے لاکر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے تو یہ اُن کا آئینی حق ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواجہ محمد آصف نے مذہب کے نام پر مقدمات کی مخالفت کی ہے تو یہ اُن کا حق ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم وہ تسلیم کریں گے کیونکہ ہم اس کا حصہ ہیں۔
شاہ زین بگٹی نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی جماعت کو حق نہیں کہ پورے ملک کا مذاق بنوایا جائے، انہوں نے مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم والا واقعہ کروا کے پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی۔
Comments are closed.