امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنانا چاہتی ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کی الیکشن کمیشن پر چڑھائی سیاسی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ الیکشن کمیشن کو کنٹرول کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کا دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.