بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی اتحادی رکن کا فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان

سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب میں حکومتی اتحادی اور فاٹا سے سینیٹر ہدایت اللّٰہ خان  نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ہدایت اللّٰہ خان نے کہا کہ سابق فاٹا کے حوالے سے ہم سے کیے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

ہدایت اللّٰہ خان نے کہا کہ ہمارے ضلع سے پی ٹی آئی نے کسی کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹرز نے حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکمران اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم آپ کے بااعتماد اتحادی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی پر وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے وفد سے اظہار تشکر کیا۔

عمران خان نے کہا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.