کراچی: سپریم کورٹ نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے تجاوزارت ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گجر نالہ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے تینوں نالوں کے اطراف تجاوزات ختم گرانے کا حکم دے دیا ہے۔
سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے گجر نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگ عدالت کا مذاق اڑا رہے ہیں ؟ کیا رپورٹ پیش کی ہے آپ نے ؟ اب تک کیا ہوا ہے ؟ زمینی حقائق کیا ہیں یہ بتائیں ؟ بلائیں وزیر اعلی سندھ کو ابھی ان سے ہی پوچھیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ وزیرٰ اعلی سندھ کو بلا لیں آپ وضاحت نہیں کرسکتے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا آپ کیا چاہتے ہیں لوگوں کو نئے گھر میں شفٹ کردیں؟، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ہم وزیراعلیٰ سندھ کوبلارہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا۔
Comments are closed.