سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔
یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کورونا وائرس سے بچ گئے مگر موجودہ حکمران آئی ایم ایف اورسیلاب میں پھنس گئے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل جتنا سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہو جاتا ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریر تھی۔
Comments are closed.