اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں غریب کی کوئی بات نہیں کر رہا، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ آج طاقتور کا کوئی احتساب نہیں کرسکتا، حکمران آپس میں لڑ رہے ہیں اور غریب عوام کی کوئی بات نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، محاز آرائی سے کیا حاصل ہوا، ہر حکمران باہر مانگنے جاتا ہے، عمران خان بھی مانگنے جاتا تھا۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ ہم خلافت طرز کی طرح ریاست چاہتے ہیں، سیدنا صدیقِ اکبرؓ نے کہا ’میرے دور میں جو کمزور ہے وہ طاقتور اور طاقتور کمزور ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست بنانے کے لیے گھر سے شروعات کرنی ہوں گی، آئندہ انتخابات میں جو انصاف کی بات کرے گا اسے ووٹ دیں گے۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے کچھ اقدامات کیے ہیں اللّٰہ کرے اس کے اثرات نظر آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.