حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون فائر کیے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عرب اتحادی افواج سعودی حکومت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت اقدامات جاری رکھے گا۔
Comments are closed.