ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان گزشتہ روز ہونے والے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے حوثیوں باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایسے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملوں سے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حوثیوں باغیوں کے ڈرون حملے سے سعودی سویلین طیارے کو آگ لگ گئی تھی۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق جس وقت حوثی باغیوں نے ابہا انٹرنیشنل ائرپورٹ کو نشانہ بنایا، اس وقت وہاں سعودی ائرلائنز کے کم از کم 2 ائربس مسافر طیارے موجود تھے جبکہ عرب اتحاد نے اس حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس کا ذمے دار حوثی باغیوں کو ٹھہراتے ہیں۔
کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شہریوں کو حوثیوں کے خطرات سے بچانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ حملہ آوروں کو سخت جواب دیا جائے گا تاہم حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھا ائیرپورٹ پر حملہ ہم نے کیا ہے اور حملے میں چار حوثی ڈرون استعمال کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل جون 2019 میں ابھاء کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹ فائر کیے تھے،جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔
The post حوثی باغیوں کا سعودی ایئرپورٹ پرحملہ: پاکستان کی مذمت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.