ترجمان عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن سے حوثیوں نے سعودی شہر جازان پر میزائل حملہ کیا ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق میزائل جازان شہر کے صنعتی علاقے میں گرا جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب عرب لیگ نے متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق عرب لیگ نے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یمنی حوثی باغیوں نے دو بیلسٹک میزائل داغے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
Comments are closed.