سات اکتوبر حملوں سے قبل حماس کے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقی پیپر کے مطابق حماس سے منسلک سرمایہ کاروں نے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمائے۔
حماس سے منسلک سرمایہ کاروں نے شارٹ سیلنگ کے ذریعے اربوں ڈالرز کمائے۔
واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے مطابق نیو یارک اور کولمبیا یونیورسٹی نے 67 صفحات کا تحقیقی پیپر شائع کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک انویسٹر نے اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے 44 لاکھ شیئرز بیچے۔
تحقیقی پیپر کے مطابق اسرائیلی بینک شیئرز کی شارٹ سیلنگ سے سرمایہ کار نے 900 ملین ڈالرز بنائے۔ جنگ سے 5 دن قبل ایک سرمایا کار نے 2 لاکھ 27 ہزار شیئرز کی شارٹ سیلنگ کی۔
تحقیقی پیپر کے مطابق تقریباً ناممکن ہے کہ جنگ سے 5 دن قبل اتنی بڑی شارٹ سیلنگ محض اتفاق ہو۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق حماس کے کچھ ممبران شاطرانہ کاروباری دماغ رکھتے ہیں۔ بڑی شارٹ سیلنگ کے پیچھے حماس کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔
Comments are closed.