حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ آفس میں چیف منسٹر پرائس کنٹرول سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدار ت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صنعت نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام کو زیادہ ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور چیف سیکریٹری کو فیلڈ کے دوروں کی ہدایت کی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے، گھی،آٹے،چینی،چکن،دیگر اشیاءکی قیمتیں کم کرنےکیلئےجامع ایکشن پلان پر عملدر آمد ہوگا۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آٹے اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مہنگائی کی جو بھی وجہ ہو،مجھےپریشان عوام کو ریلیف دینا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کے لیےآسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.