ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا عدالتی حکم کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

نیب نے حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا حکم غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔

لاہور احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے صاف…

سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل بتانے کا حکم بطور عدالتی نظیر استعمال نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا، حکم صاف پانی، رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.