سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پھر اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی پہنچے، حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی نے کسی بھی موقع پر ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی ایک ہی روسٹرم پر کھڑے تھے، لیکن آپس میں بات نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقفے کے دوران پرویز الہٰی بار روم کی طرف گئے جبکہ حمزہ شہباز ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ چلے گئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حمزہ کے لیے قائم مقام وزیراعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسے الفاظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قابل قبول ہوں گے۔
Comments are closed.