پاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پارٹی کے رہنما حماد اظہر کے سیکریٹری فیصل مہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق فیصل مہر کو لاہور سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل مہر کو کس تھانے میں رکھا گیا ہے تاحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ فیصل مہر کے اہلِ خانہ مختلف تھانوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.