منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

حماد اظہر کا اگلا بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کی فرمائش کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے، اگر اس حکومت نے بجٹ پیش کیا بھی تو لازمی ہے کہ یہ بجٹ سیاسی نہ ہو اور اس پر طرفین کو اعتماد میں لیا جائے۔ 

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو فنانسنگ سے آئی ایم ایف کو مطلع کر دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے بجٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے اور حکومت کو چاہیے کہ اس بجٹ میں آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.