بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حماد اظہر نے عمران خان سے پوچھے بغیر سمری منظور کرائی تو ان کو برطرف ہونا چاہیے، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ  سعید غنی  کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے فیصلہ کرتی ہے اور پھر جب عوام کا شور اٹھتا ہے تو وہ فیصلہ واپس ہوجاتا ہے، اگر حماد اظہر نے عمران خان سے پوچھے بغیر سمری منظور کرائی تو ان کو برطرف ہونا چاہیے۔

پی ایس اپی رہنما سمیتا افضل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سمیتا افضل کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جن لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کر رہے ہیں  وہ قابل لوگ ہیں پارٹی اور عوام کو فائدہ ہوگا۔

 سعید غنی نے کہا کہ ہمارا موازنہ پی ٹی آئی کی نالائقی سے نہ کیا جائے، ہم آنکھ بند کرکے کسی کو پیپلز پارٹی میں شامل نہیں کررہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  بھارت سے تجارت کی بات تشویش ناک ہے، گیس کی قیمتیں بھی پہلے ای سی سی پھر کابینہ نے بڑھانے کی منظوری دی، پھر گیس کی  قیمت بڑھنے پر شور ہوا تو وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزارت تجارت کے وزیر عمران خان خود ہیں، وزیراعظم کے پاس کوئی جواز نہیں کہ قوم کے ساتھ مذاق کریں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ نالائق ہیں، پوری دنیا میں ملک کی بدنامی کروارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.