وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر جیل میں پیپلز پارٹی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا۔
علی زیدی نے آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وزیراعظم آفس میں اس معاملے کو اٹھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے میری بات ہوئی ہے، حلیم عادل شیخ اسپتال میں داخل ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.