سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپویشن لیڈر ہیں کوئی کریمنل نہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ مجرمانہ رویہ اختیار کیا گیا۔
گورنر سندھ نے سوال اٹھایا کہ کیا الیکشن میں حصہ لینا جرم ہے؟
واضح رہے کہ آج پولیس نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لے لیا تھا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کو الیکشن کمیشن کے حکم پر باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.