بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کیخلاف انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے تھانے میں انسدادِ دہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 48/2021 ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، وہ پولیس کی تحویل میں ایس ایس پی ملیر آفس میں موجود ہیں۔

ایف آئی آر میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، کارِ سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمے میں سرکار مدعی ہے۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ریمانڈ کے لیے آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.