انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔
عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments are closed.