بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران گرفتار کیئے گئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگرملزمان کو پیش کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے تھانے میں انسدادِ دہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس نہیں بنتا، ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جمعے کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.