پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ ایک فتنہ ہے، الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ پولنگ کے عمل میں مداخلت کرتے رہے، انہوں نے خلاف قانون کام کیا، اس لیےانہیں گرفتار کیا گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، حلیم عادل کے واقعے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ذمہ دار افراد بھی خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہوئے حلیم عادل کے جانے سے وہاں فساد ہوا، الیکشن کے دن حلقے میں جانے پر پابندی ہے لیکن یہ پھر بھی پولنگ اسٹیشنز میں گھسے، یہ شخص مسلح جتھوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں گیا۔
سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ اس کے ساتھ تھے ان پر کئی مقدمات ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو پریشانی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی ارکان ان کو ووٹ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کے وزراء بشمول وزیر اعظم کو آئین اور قانون کا نہیں پتا۔
سعید غنی کہتے ہیں کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے سب سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نااہل حکومت ہے اور عوام نااہل حکومت سے عاجز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی رول نہیں کہ گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے پوچھا جائے، گرفتاری کا اس صورت میں پوچھا جاتا ہے جب اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہو۔
Comments are closed.