متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں انتخابی اصلاحات کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں، حکمِ امتناع جاری کیا جائے۔
کنوینر خالد مقبول صدیقی و دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی مضبوط نمائندہ جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دھاندلی میں انتظامیہ، پولیس اور الیکشن کمیشن کا نچلا عملہ بھی ملوث تھا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ بکس چھین کر نامعلوم مقام پر لے جائے گئے اور جعلی ووٹ بھی ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابی اصلاحات سے متعلق درخواست 24 جون کو مسترد کردی تھی۔
Comments are closed.