اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کہتے ہیں مافیاز کام نہیں کرنے دیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اور آپ کی حکومت اتنی بے بس ہے، تو مستعفی ہو کر گھر جائیں۔
پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں، آٹا، چینی، دوائی، پٹرول مافیاز کی لمبی فہرست ہے، جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی۔
Comments are closed.