افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کے افراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی ’اسلامی امارت‘ کا حصہ ہے، ان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا، ہم امریکا اور دیگر ممالک کے جارحانہ بیانات، داخلی امور میں مداخلت کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
ذبیح اللّٰہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے اس طرح کے بیانات ماضی کے ناکام تجربات کی تکرار ہیں، سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے ان غلط پالیسیوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
ترجمان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اور اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔
Comments are closed.