جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ میں دیے گئے اہم عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا قلمدان دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عبدالحفیظ شیخ وزیراعظم کے مشیر خزانہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے جبکہ انھیں 6 ماہ کی مدت کے لیے وزیرخزانہ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو پیغام بھجوادیا ہے۔ 

اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.