صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کا 771 واں سالانہ سہہ روزہ عرس آج سے شروع ہورہا ہے، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سیہون شریف سندھ کا وہ عظیم روحانی مرکز ہے جہاں ہمہ وقت فقیروں، عقیدت مندوں اور زائرین کا ڈیرہ جما رہتا ہے، یہاں ہر شخص اپنے اپنے انداز سے حضرت لال شہباز قلندر سے محبت اور جنون کی حد تک عقیدت و احترام سے سرشار نظر آئے گا کیونکہ لال شہباز قلندر نے اپنی شاعری اور عارفانہ کلام کے ذریعے پوری زندگی اللّٰہ کی وحدانیت کا درس دیا۔
حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کا افتتاح گورنر سندھ پھولوں کی چادر چڑھا کر کرینگے، انتظامیہ نے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات بھی کیے ہیں۔
تین روزہ عرس کے دوران ادبی کانفرنس اور ملاکھڑا کے مقابلے بھی ہوں گے جبکہ عرس کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کرینگے۔
Comments are closed.