پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
رپورٹس کے مطابق حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی اور میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے۔
قومی فاسٹ بولر نے 3 اوور میں 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ حسن علی نے یہ کارنامہ ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف انجام دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.