متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، میچ میں حسن علی ڈاؤسن شاناکا کا کیچ لینے کے بعد افتخار احمد کے ساتھ تھرو بال کھیلنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایشیا کپ سپر فور راؤنڈ کے آخری اور غیر اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے سری لنکن ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان یہ میچ ہار گیا لیکن حسن علی کا ڈاؤسن شاناکا کا کیچ شائقین کرکٹ کیلئے دلچسپی کا باعث بن گیا۔
ڈاؤسن شاناکا کو آؤٹ کرنے کے بعد حسن علی اور افتخار احمد نے کیچ پکڑنے کی مشق شروع کردی۔
دونوں کھلاڑیوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا فائنل اتوار کو ہوگا۔
Comments are closed.