پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی برق رفتار گیند سے وکٹ توڑ دی۔
حسن علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے گلاوسیسٹر شائر کے خلاف دوسری اننگز میں جیمز بریسی کو بولڈ کر کے مڈل اسٹمپ توڑ دی۔
حسن علی جن کا وکٹ لینے پر جشن منانے کا اپنا ایک منفرد انداز ہے، انہوں نے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹوٹی ہوئی وکٹ اٹھا کر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کی۔
اسٹار فاسٹ بولر نے گلاوسیسٹر کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Comments are closed.