بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حسن علی دوست شاداب خان کیلئے ڈرائیور بن گئے

فاسٹ بولر حسن علی بی بی ایل کھیل کر وطن واپس پہنچنے والے شاداب خان کے ڈرائیور بن گئے۔

شاداب خان ایئرپورٹ پہنچے تو حسن علی انہیں لینے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

حسن علی نے شاداب خان کو ریسیو کرنے لیے ہاتھ میں ایک کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں ’مسٹر شاداب خان‘ تحریر تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے۔

پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹ کھلاڑی شاداب خان آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اُن کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ حسن علی سلام کے بعد کہتے ہیں کہ کیا آپ مسٹر شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں شاداب خان۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.