منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

حسن علی اور بابر اعظم کیا واقعی شاداب خان کی شادی پر گفتگو کررہے تھے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حسن علی کی گفتگو کرتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں بابر اعظم اور حسن علی کی ملاقات اور گفتگو کی تصویر پر مداح سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ دونوں کھلاڑی آخر کیا بات کر رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے بابر اعظم اور حسن علی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پلیز مجھے بھی بتا دیں کہ آپ دونوں میں ایسی کون سی بات ہورہی ہے جو بابر اعظم کے چہرے کے تاثرات ہی تبدیل ہو گئے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ دراصل ہم دونوں شاداب کی شادی کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

حسن علی نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے کا ایموجی استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ’وہ نہیں ہونی‘۔

حسن علی نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شاداب خان کو بھی ٹیگ کیا تاکہ یہ بات اور تصویر اُن تک بھی پہنچ جائے۔

حسن علی کی اس پوسٹ پر شاداب خان کی طرف سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسین علی نے اسکواڈ میں سامل کیے جانے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ انشاء اللّٰہ میں ڈومیسٹک کرکٹ میں سخت محنت کر کے ٹیم میں جگہ واپس حاصل کروں گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان اور حسن علی گراؤنڈ کے باہر بہت اچھے دوست بھی ہیں اور تمام کرکٹرز اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان دنوں حسن علی قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.