منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

برطانیہ اگلے 10 سال میں تیل اور گیس کے دو ہزار کنویں بند کرے گا

برطانیہ اگلے 10 سال کے دوران سمندر میں موجود تیل اور گیس کے دو ہزار سے زائد کنویں بند کر دے گا۔

برطانیہ کی آف شور انرجیز کا کہنا ہے کہ اس عمل پر تقریباً 20 ارب پاؤنڈ کے اخراجات آئیں گے۔

ایسوسی ایشن کا تخمینہ ہے کہ نارتھ سی میں موجود 2100 کنووں کو اگلی ایک دہائی میں بند کر دیا جائے گا۔

تیل اور گیس کے کنویں بند کرنے سے متعلق ایک برطانوی عہدیدار کا کہنا تھا کہ 2050 تک برطانیہ کم کاربن خارج کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ چانسلر جیریمی ہنٹ نے پچھلے ہفتے شمالی سمندر میں تیل اور گیس نکالنے والی کمپنیز پر ٹیکس 25 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا تھا، اب اس سیکٹر پر لگنے والا کُل ٹیکس 75 فیصد ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی سمندر (نارتھ سی) سے 1970 کی دہائی سے تیل اور گیس نکالنے کا عمل جاری ہے۔

1990 کی دہائی میں یہاں سے یومیہ 44 لاکھ بیرل تیل نکالا گیا جو اب تک کا ریکارڈ ہے، بعد ازاں تیل کی پیداوار میں مسلسل کمی آتی چلی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.