حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور اہلیہ سامعہ آرزو نے بیٹی کا نام رکھ دیا۔
اس ضمن میں حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ننھی پری کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔
سامعہ آرزو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھی پری کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا۔
فاسٹ بولر کی اہلیہ نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’اُنہوں نے اپنی ننھی پری کا نام حیلینا حسن علی رکھا ہے۔‘
یاد رہے کہ حال ہی میں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔
واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔
سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔
Comments are closed.