قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرلیا گیا ہے۔
قومی فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیومکینک لیب میں کیا گیا جس کی رپورٹ 14 روز میں ملے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون سے پہلے ہی محمد حسنین کا معاملہ کلیئر کروانے کے لیے پُرعزم ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی امپائر کا محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینا حیران کن ہے۔
عظیم فاسٹ بالر وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ دو سال تک بالنگ کوچ رہے، انہیں تو ان کے ایکشن میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی۔
خیال رہے کہ آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سڈنی تھنڈرز کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف کھیلتے ہوئے محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔
Comments are closed.