بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہری کی قابل اعتراض تصاویر شیئر اور بلیک میلنگ کے الزام میں نوجوان گرفتار

وفاقی وزیر تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرکے شہری کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم طیب گوندل کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے قابل اعتراض تصاویر اور بلیک میلنگ کی تفصیل نہیں بتائی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں گریڈ 18 اور 19 کے افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے میں ملزم طیب گوندل کے خلاف 16 دسمبر کو درخواست دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.