اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کے نمائندے اور ایس ایچ او رمنا کو طلب کر لیا ہے۔
ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ حسان نیازی کی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت گئے، یہ بھی نہیں بتایا جارہا حسان نیازی کو کہاں رکھا ہے۔
حسان نیازی کی رہائی کیلئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست جمع کروائی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے اغوا کیا، وہ عدالت سے ضمانت لے کر نکلے تو انہیں پولیس نے اٹھا لیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.