لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر حملے کیے، حزب اللّٰہ نے جبل ہرمون پر اسرائیلی ایئر بیس کو 62 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی علاقوں میں حملوں کے سائرن بجائے گئے، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے بیشتر راکٹ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔
دوسری جانب امریکا اور فرانس نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان مفاہمت کی کوششیں شروع کر دیں ہیں۔
حزب اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے حزب اللّٰہ پر حملوں کا اسی طرح جواب دیں گے، غزہ کی جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
Comments are closed.