بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

حریت کانفرنس کا چین، سعودیہ، ترکیہ اور مصر سے اظہارِ تشکر

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر آج آخری روز حریت کانفرنس نے چین، سعودیہ، ترکیہ اور مصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کو جائز قرار دینے کے لیے ڈرامے رچا رہی ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی بین الاقوامی تقریب علاقے کی زمینی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی، بھارتی فورسز جی 20 اجلاس کے وفود کی سیکیورٹی کے نام پر گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔

حریت کانفرنس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.