بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حریت کانفرنس کا پاک بھارت سیزفائر بحالی کا خیرمقدم

مقبوضہ کشمیر کی جماعت کُل جماعتی حریت کانفرنس نے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت سیز فائر بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن صرف سیز فائر کا اعلان کافی نہیں، اس کے ساتھ بھارتی فورسز کو کشمیر سے بھی نکلنا چاہیے۔

حریت کانفرنس کا مزید کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بامعنی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے تمام کالے قوانین کا خاتمہ، سیاسی قیدیوں کی غیرمشروط رہائی اور کشمیریوں کے سیاسی و سماجی حقوق کی بحالی بھی ضروری ہے، مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔

حریت کانفرنس نے امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ، امریکا اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.