مسجد الحرام میں گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کرنے والے ملائیشیا کے وزیر تجارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مسجد الحرام کا فرش خشک کرنے میں مصروف ملائیشین وزیر کے اس اقدام کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے باعث جمع ہونے والے پانی کو کارکن وائپرز اور مشینوں کے ذریعے پانی خشک کرنے میں مصرف تھے۔ اس دوران ملائیشین وزیر تجارت محمد علی جو اس وقت وہیں موجود تھے، انھوں نے مسجد الحرام میں کام کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے ایک کارکن سے وائپرلے کر پانی خشک کرنا شروع کردیا۔
بعدازاں انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے کمنٹس میں کہا کہ ’میرے لیے مسجد الحرام میں کارکنوں کے ساتھ کام کرنا باعث سعادت ہے۔
Comments are closed.