سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں سال عمرہ زائرین کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بین الاقوامی حج و عمرہ کانفرنس میں 80 سے زیادہ ملکوں کے وزرا اور عہدیدار شریک ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا تمام شریک ممالک کے ساتھ حج انتظامات سے متعلق معاہدے ہوگئے ہیں، حج 2024 میں 35 سے زیادہ کمپنیاں زائرین کی خدمت کریں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔ یہ عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت حج کے زیر انتظام بین الاقوامی حج وعمرہ کانفرنس، نمائش پیر 8 جنوری سے جدہ کے سپرڈوم میں شروع ہو گئی ہے جو 11 جنوری تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.