جمعرات 3؍ربیع الثانی 1445ھ19؍اکتوبر 2023ء

حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے

حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ 

مجوزہ حج اسکیم کے تحت ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالرخرچ ہوں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرمیں وصول کی جائے گی۔ اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق 2024 کے حج کے لیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج اسکیم کے لیے مختص ہو گا۔ 

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب پاکستانی 20 سے 25 دن کا حج بھی کرسکیں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ قلیل دورانیہ کا پیکیج بھی متعارف کرا دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان ہونے کی صورت میں عازمین حج کو الگ رہائش دی جا ئے گی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئی حج پالیسی کی منظوری جلد حاصل کر لی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.