جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حب:کوچ اور ٹرک میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 11 زخمی

کراچی سے متصل بلوچستان کے شہر حب میں ماربل سٹی کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لدے ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم…

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کو ٹرک ڈرائیور حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس تربت سے کراچی آ رہی تھی کہ حب میں اس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔

ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.