بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ نعیم کا بلدیاتی الیکشن 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کے بجائے 16 اکتوبر کو کروائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ ہے، بلدیاتی الیکشن پہلے کروائیں اور ضمنی انتخابات کو میچ کے ایک یا دو ماہ بعد پر لے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائمز اس وقت شہر میں ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، مقامی لوگوں کو پولیس میں بھرتی کرنے تک اسٹریٹ کرائمز ختم نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی بیشتر نفری کو وزیروں اور مشیروں کے پروٹوکول پر لگایا گیا ہے، پولیس کا محکمہ بااختیار ہوگا تو مسائل خود بخود حل ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.