قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر حارث سہیل انجری کا شکار ہوگئے، وہ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تیاری کےلیے ہونے والی فیلڈنگ پریکٹس کے دوران حارث سہیل ساتھی کھلاڑی شاداب خان سے ٹکرا گئے تھے۔
حارث سہیل کو کندھے میں انجری ہوئی ہے، انہیں ابتدائی اسکین کےلیے مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت کا فیصلہ مزید اسکین کے بعد ہوگا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.