بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حارث رؤف کا بی بی ایل کا سفر اختتام پذیر

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے رواں سیزن میں کھیل کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بگ بیش 11 کے لیے میلبرن اسٹارز کے ساتھ کرکٹ کا ایک زبردست تجربہ اپنے اختتام کو پہنچا کیونکہ مجھے قومی ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے واپس جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا سفر مخصوص تھا مگر میں نے اس میں بہت کچھ سیکھا اور یہ میرے لیے شاندار تجربہ تھا۔

حارث رؤف نے اپنے پیغام میں اپنی ٹیم میلبرن اسٹارز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.