جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

حارث رؤف کو محنت کا پھل مل رہا ہے، لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف محنتی کرکٹر ہے جسے محنت کا پھل مل رہا ہے۔

عاطف رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے، ہمارے ہیرو اور فخر کو ڈھیروں مبارکباد۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ قلندرز فیملی اور فینز کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اچھا کرنے کے لیے نیک خواہشات حارث رؤف کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کو آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.