
نیپال میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے 21 لاشیں نکال لی گئیں۔
گذشتہ روز لاپتا ہونے والے طیارے کا ملبہ نیپال کے شمالی علاقے مستانگ کے قریب سے ملا۔
نیپال کی نجی ایئرلائن کا چھوٹا طیارہ گذشتہ روز اڑان کے کچھ دیر بعد ہی لاپتا ہو گیا تھا۔ طیارہ نیپال کے شہر پوکھرا سے سیاحتی مقام جومسوم جا رہا تھا۔
طیارے میں 19 مسافروں اور عملے کے تین ارکان سمیت 22 افراد سوار تھے، مسافروں میں نیپالی، بھارتی اور جرمن شہری شامل تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.