بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حاجی اور قیدی کے استقبال میں فرق رکھیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کر کے حاجی بن کر عوام کو پاگل نہ بنائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔

مریم نواز کے ہمراہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے حمزہ شہباز کا استقبال کیا اور انہیں رہائی کی مبارکباد دی۔

نون لیگی کارکنوں نے اپنے لیڈر کے حق میں بھر پور خیر مقدمی نعرے بلند کئے۔

متعدد مرد و خواتین نون لیگی کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کی رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.